اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

”مین آف پلاٹینم ”عورتیں اب دھونی کے نام کے زیورات پہنیں گی

datetime 2  اکتوبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)زیورات بنانے والی بھارتی کمپنی نے سابق کرکٹ کپتان مہندر سنگھ دھونی کے دستخط شدہ زیورات کو مارکیٹ میں لانچ کردیا۔بھارتی کرکٹ لیجنڈ ایم ایس دھونی سے متاثر ہوکر پلاٹینیم گلڈ انٹرنیشنل (پی جی آئی) انڈیا کے ‘مین آف پلاٹینم’ نے کرکٹر کے دستخط شدہ زیورات صارفین کے لیے پیش کیے ہیں، یہ خصوصی مجموعہ ایسے ڈیزائنوں پر مشتمل ہے جو دھونی کے شاندار سفر کی عکاسی کرتے ہیں۔

یہ زیورات نایاب دھات پلاٹینیم میں بنائے گئے ہیں اور ہر زیور پر دھونی کی دستخط کا عکس کندہ ہیں جو انھیں خراج تحسین پیش کرتا ہے، یہ زیورات دیوالی کے قریب اکتوبر میں اسٹورز پر صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔مہندر سنگھ دھونی کی خصوصیات جیسے عزم، خود اعتمادی، ہمت، عاجزی اور قائدانہ صلاحیتیں ان زیورات کی کہانیوں میں جھلکتی ہیں، جیسے حقیقی ‘مین آف پلاٹینم’ کے طور پر یہ زیورات استعمال کرنے والوں میں بھی ایسی ہی خصوصیت کے حامل بن جائیں۔سابق بھارتی کپتان نے اس موقع پر کہا کہ ‘مین آف پلاٹینم کے ساتھ کام کرنا میرے لیے ایک اعزاز ہے، پلاٹینم کی طاقت اور نایابی ہمیشہ میرے لیے اہم رہی ہے۔

میرے دستخط سے نشان زد یہ زیورت کا کلکشن ان اقدار کی عکاسی کرتا ہے جو مجھ میں ہیں۔منیجنگ ڈائریکٹر پلاٹینم گلڈ انٹرنیشنل ویشالی بنرجی نے کہا کہ دھونی کے ساتھ یہ شراکت داری ہمارے برانڈ کو ایسی خصوصیات کے ساتھ ہم آہنگ کرتی ہے جو ہمارے صارفین کو حقیقی معنوں میں پسند آئیں گے۔ایم ایس دھونی سگنیچر ایڈیشن کے تحت پانچ منفرد زیورات متعارف کرائے گئے ہیں، جن میں پلاٹینم گرڈ بریسلٹ، پلاٹینم مومنٹم بریسلیٹ، پلاٹینم کیوب فیوڑن بریسلیٹ، پلاٹینم بولڈ لنکس بریسلٹ اور پلاٹینم ہارمونی چین شامل ہیں۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…