جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

میں ہوش میں نہیں تھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی تھرو کردی، نیرج چوپڑا

datetime 30  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)پیرس اولمپکس میں ارشد ندیم کی تھرو نے بھارت کے نیرج چوپڑا کے ہوش اڑا دیے تھے۔یاد رہے کہ ارشد ندیم نے اولمپکس کے ریکارڈ کے ساتھ گولڈ میڈل جبکہ نیرج نے سِلور میڈل جیتا تھا، پیرس اولمپکس میں نیرج چوپڑا اپنے گولڈ میڈل کا دفاع نہیں کرسکے تھے۔ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی، کی تھی جبکہ نیرج کی صرف ایک تھرو قانونی رہی تھی جو دوسرے راؤنڈ میں 89.45 میٹر کی تھی۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں سِلور میڈلسٹ نیرج چوپڑا نے کہا کہ میں ہوش میں نہیں تھا کہ ارشد ندیم نے بہت اچھی تھرو کردی تھی، پہلی تھرو ایتھلیٹ کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میری پہلی تھرو اچھی تھی لیکن میرا فاؤل ہوگیا تھا، میں نے نئے ٹریک پر فاؤل سے بچنے کے لیے ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن میں ناکام رہا۔نیرج چوپڑا نے کہا کہ اولمپکس میں مقابلہ بہت سخت تھا، ارشد ندیم نے اس کے بعد اچھی تھرو کردی میری تھرو بھی اچھی رہی تھی، اس کے بعد کیا ہوا پتہ نہیں وہ کہتے ہیں نا کہ جوش کے ساتھ ہوش بھی رکھنا چاہیے۔

بھارتی ایتھلیٹ نے کہا کہ اس دن پھر میرا ہوش نہیں رہا تھا اس دن میں جوش میں تھا، بہت زیادہ غصہ تھا کہ مجھے کچھ کرنا ہے لیکن اس دوران تکنیکی چیزیں چھوٹ گئیں۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…