جمعہ‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2026 

آسٹریلیا نے ٹی20 انٹرنیشنل میں نئی تاریخ رقم کردی

datetime 5  ستمبر‬‮  2024 |

ایڈن برگ (این این آئی)آسٹریلیا نے ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت اسکاٹ لینڈ کو پہلے ٹی20 میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دے کر 155 رنز کا ہدف محض 10 اوورز کے اندر حاصل کر کے ریکارڈز کے انبار لگا دیے۔پاور پلے میں مجموعی طور پر ریکارڈ24 باؤنڈریز ماریں۔ایڈن برگ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا کے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا نے اس میچ کے لیے اپنے اہم فاسٹ باؤلرز مچل اسٹارک اور جوش ہیزل وْڈ کو آرام کرانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس میچ میں نئے فاسٹ باؤلرز کو آزمایا گیا۔اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے اور کوئی بھی کھلاڑی نصف سنچری نہ بنا سکا۔اسکاٹ لینڈ کی جانب سے جیارج مْنسے 28 رنز بنا کر سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ میتھیو کراس نے 27 اور کپتان رچرڈ بیرنگٹن نے 23 رنز بنائے۔ہدف کے تعاقب میں برینڈن میک میولن نے پہلے ہی اوور میں جیک فریزر کو چلتا کردیا لیکن ٹریوس ہیڈ اور مچل مارش ان پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑے۔

ہیڈ اور مارش نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اننگز کے پہلے اوور میں صرف 5 رنز بننے کے باوجود ابتدائی 6 اوورز میں آسٹریلیا نے 113 رنز اسکور بورڈ پر سجا کر میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔ٹریوس ہیڈ نے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی جبکہ دوسرے اینڈ سے مچل مارش محض 12 گیندوں پر 3 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 39 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔تاہم اصل جارحانہ انداز ٹریوس ہیڈ نے اپنایا اور صرف 25 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلی جس میں 12 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔آسٹریلیا نے صرف 9.4 اوورز میں 155 رنز کا ہدف حاصل کر کے میچ میں 7 وکٹوں سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ نئے عالمی ریکارڈ بھی بنا دیے۔

آسٹریلیا نے پاور پلے کے 6 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 113 رنز بنائے جو اب تک پاور پلے میں بنایا گیا دوسرا بڑا اسکور ہے، پاور پلے میں سب سے بڑے اسکور کا عالمی ریکارڈ رومانیہ کے پاس ہے جس نے 2021 میں سربیا کے خلاف صرف 5.4 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 116 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے جب ہدف حاصل کیا تو میچ میں 62 گیندوں کا کھیل اب بھی باقی تھا جو 150 رنز سے زائد کے ہدف میں باقی رہ جانے والی گیندوں کا عالمی ریکارڈ ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ رومانیہ کے پاس تھا جس نے 2021 میں یونان کے خلاف 158 رنز کا ہدف 12.5 اوورز میں حاصل کیا تھا اور جب ہدف حاصل کیا تھا تو اس وقت میچ میں 43 گیندوں کا کھیل باقی تھا۔یہ 10 اوورز کے اندر حاصل کیا جانے والا سب سے بڑا ہدف ہے جبکہ ٹریوس ہیڈ کی جانب سے پور پلے میں بنائے گئے 73 رنز اب تک ٹی20 انٹرنیشنل میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے بنایا گیا سب سے بڑا انفرادی اسکور ہے۔

ٹریوس ہیڈ نے پاور پلے میں 16 باؤنڈریز ماریں جو اب تک پاور پلے میں کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے ماری گئی سب سے زیادہ باؤنڈریز ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کے پاس تھا جنہوں نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 14 باؤنڈریز ماری تھیں۔ آسٹریلیا نے پاور پلے میں مجموعی طور پر 24 باؤنڈریز ماریں اور یہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ریکارڈ ہے، اس سے قبل یہ ریکارڈ بھی رومانیہ کے پاس تھا جس نے 21 باؤنڈریز ماری تھیں۔



کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)


ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…