بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

‘تمہیں آتا ہی نہیں ہے، تم سے ہوتا ہی نہیں ہے’احمد شہزاد کا ْٹیم پروار

datetime 4  ستمبر‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ذلت آمیز شکست پر کھلاڑیوں کو نشانے پر رکھ لیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو شیئر کی اور کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایک بنگلادیشی گانے کی لائنز لکھی کہ ‘تمہیں آتا ہی نہیں ہے، تم سے ہوتا ہی نہیں ہے’۔

انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش آیا اور وائٹ واش مکمل کرنے کے بعد پیار سے ‘امی توماکے بھلوباشی’ (جس کا مطلب میں تم سے پیار کرتا ہوں) کہا۔احمد شہزاد نے بنگلادیش کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر حریف کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ بنگال ٹائیگرز کی ٹیم نے زبردست کرکٹ کھیلی اور پاکستان کو سکھایا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کیسے کھیلی جانی چاہیے، ان کے بالرز نے آپ کو سکھایا ہے کہ کس لائن و لینتھ پر بالنگ کروانی چاہیے، پاکستانی بیٹرز نے پچ سے متعلق شکایتی رویہ اپنایا تاہم بنگلادیشی بیٹر پچ کو نہایتی فلیٹ بناکر کھیلنے کا طریقہ بتایا۔

ٹیسٹ سیریز کی تاریخی جیت بنگلادیش کے شائقین کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹائے گی، جنہیں ملک میں سیاسی تناؤ کی وجہ سے مشکل وقت کا سامنا کرنا پڑا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگلادیش اسوقت جس صورتحال سے گزر رہا ہے، اس میں انکی ٹیم نے شائقین کو ایک حوصلہ دیا ہے۔



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…