جمعہ‬‮ ، 22 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

سیکیورٹی کی یقین دہانی ہو تو بھارت کو پاکستان جانا چاہیے، ہربھجن سنگھ

datetime 2  ستمبر‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اگر ہمیں سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تو ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے،بھارتی کھلاڑی
نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق گیند باز ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کی یقین دہانی پر ہی بھارتی ٹیم کو پاکستان جانا چاہیے۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے پر اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نقطہ نظر سے پاکستان جانے میں سیکیورٹی تحفظات رہے ہیں۔

ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ اگر ہمیں سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائی جاتی تو ٹیم کو وہاں نہیں جانا چاہیے۔ اگر وہ ہماری ٹیم کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔خیال رہے کہ ہربھجن سنگھ نے اس سے قبل بھارتی ٹیم کے پاکستان جانے کی مکمل مخالفت کر دی تھی۔ تاہم اب انہوں نے رائے تبدیل کرتے ہوئے مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کی شرط رکھی ہے۔دوسری طرف بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب اس حوالے سے اب تک کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…