اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

میرے پاس جادو کی چھڑی نہیں کرکٹ کو فوری ٹھیک کردوں’محسن نقوی

datetime 27  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کا برا حال آج سے نہیں ، ہم تین سالوں سے ہار رہے ہیں،میں کسی ایسی بات کا جواب نہیں دوں گا جو کسی کی خواہش پر مبنی ہو،میرے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے کہ ایک دم سے کرکٹ کے تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں،کسی کی خواہش پر نہیں بلکہ کرکٹ کو ٹھیک کر کے ہی جائوں گا۔

قذاقی اسٹیڈیم میں دہشتگردوں کے خلاف اقدامات پر بلائی گئی پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر داخلہ نے کرکٹ پر بھی بات کی اور کہا کہ جب میں چیئرمین پی سی بی بنا تو دو تین دنوں کے بعد لوگوں نے میرے استعفے کی خواہش کا اظہار کر دیا تھا۔انہوں نے واضح کیا کہ وقار یونس نے ہمیں تین چار ہفتے اسسٹ کیا، چیمپئنز کپ کے لیے جو پانچ مینٹورز رکھے ہیں وہ وقار یونس کی مشاورت سے ہوئے ہیں،ان پانچ کرکٹرز کے آنے سے ہمیں فائدہ ہو گا۔محسن نقوی نے کہا کہ ہماری کرکٹ میں یہ مسئلہ آ رہا ہے کہ کوئی بیک اپ نہیں ہے،سرجری کا مطلب ہے ہمارے پاس آلات پورے ہوں لیکن آلات پورے نہیں ہیں،ہم پہلے اپنا بیک اپ تیار کریں گے پھر سرجری کریں گے،سرجری کا کہا تو لوگوں نے فور ی کہا کہ دو تین لوگوں کی گردنیں اڑا دو ایسا نہیں ہو سکتا کہ ہم مار دھاڑ شروع کر دیں۔

انہں نے کہا کہ یہ چیمپئنز کپ ختم ہونے دیں پھر 150 لڑکے سامنے آئیں گے،بنگلا دیش سے ہارنا بہت مایوس کن ہے،میں نے راولپنڈی ٹیسٹ کی پچ رپورٹ مانگی ہے، سلیکشن کمیٹی نے 17 لڑکے دیدئیے تھے آگے کپتان اور کوچ کا کام ہے۔ ایک ہفتہ ٹورنامنٹ لیٹ ہونا یو ٹرن نہیں ہے، ہم اسٹیڈیمز کے تعمیراتی کاموں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…