جمعہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2025 

بابراعظم پاکستان کے ایسے کرکٹر بن سکتے ہیں، جو آج تک پیدا نہیں ہوا،گوتم گمبھیر

datetime 23  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ گوتم گمبھیر نے پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی تعریف کی ہے۔گوتم گمبھیر نے سابق پاکستانی لیجنڈری فاسٹ بولر وسیم اکرم کے ساتھ ایک آن لائن پروگرام میں بابر اعظم کے حوالے سے بات کی اور انہیں مشورے بھی دئیے۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ نے کہا کہ بابر اعظم کو کسی کو کچھ ثابت کرنے کی ضرورت نہیں، ان کے پاس اتنی کوالٹی ہے کہ وہ پاکستان کے ایسے بیٹربن سکتے ہیں جو آج تک پیدا نہیں ہوا۔

گوتم گمبھیر نے کہا کہ بابر اعظم کو لیگ کرکٹ میں کپتانی کی کوئی ضرورت نہیں،انہیں پی ایس ایل جیت کر کچھ نہیں ملے گا۔دوسری جانب وسیم اکرم نے گمبھیر کو بتایا کہ چند سال قبل بابر کو مشورہ دیا تھا کہ لیگ کرکٹ میں کپتانی نہ کیا کریں۔وسیم اکرم نے کہا کہ بابر کو چاہیے کہ لیگ کھیلیں،رنز بنائیں،پیسہ لیں اور گھر جائیں،اگلے ایونٹ کی تیاری کریں، لیگ کرکٹ میں کپتانی کی وجہ سے بلا وجہ اضافی تناؤ آجاتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…