منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کے بعد منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا

datetime 16  اگست‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی اپ گریڈیشن کے بعد منظور شدہ نقشہ سامنے آگیا۔چیمپئنز ٹرافی کے پیش نظر ان دنوں نیشنل اسٹیڈیم میں اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے جس میں تیزی آگئی ہے جبکہ منظور شدہ نقشہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق زیر تعمیر نئی بلڈنگ میں کھلاڑیوں کا ڈریسنگ روم بھی بنایا جائے گا۔پانچ منزلہ نئی بلڈنگ پرانے اسکور بورڈ کی بلڈنگ کی جگہ بنائی جارہی ہے جس میں دو انکلوژرز کو توڑ کر بلڈنگ میں شامل کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں نئی بلڈنگ تعمیر ہوگی جس کا کام چیمپئنز ٹرافی سے قبل مکمل کرلیا جائے گا، اس دوران کراچی میں تین ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔بنگلادیش کے خلاف سیریز کا دوسرا ٹیسٹ بغیر شائقین کے ہوگا اور میچ ٹائمنگ کے دوران تعمیراتی کام روک دیا جائے گا۔دوسرے مرحلے میں اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کی ٹیفلون کو نیا انداز دیا جائے گا جبکہ تیسرے مرحلے میں اسٹیڈیم کی مرکزی عمارت کو بھی گرا کر نئی بلڈنگ بنائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…