جمعرات‬‮ ، 02 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم شہباز شریف نے میڈل جیتنے پر 50 لاکھ انعام کا اعلان کیا، پیسے ابھی تک نہ ملے، محمد یاسر

datetime 14  اگست‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)پاکستان نمبر دو جیولین تھرور محمد یاسر سلطان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 2023ء میں ایشین برانز میڈل جیتنے پر 50 لاکھ روپے کا اعلان گھر پر کیا، مجھے انعام اب تک نہیں ملا۔ اپنے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یاسر سلطان نے کہا کہ میرے والد روزانہ پوچھتے ہیں، میں کال کرتا ہوں مجھے جواب نہیں ملتا، میں ایشیا کا برانز اور سِلور میڈلسٹ ہوں۔یاسر سلطان نے کہا کہ میں چکر لگا لگا کر تھک چکا ہوں، گھر جا کر جیسے ارشد ندیم کو انعام دیا گیا ایسے ہی مجھے ملنا چاہیے، آج ہمارے لیے دْگنی خوشیوں کا دن ہے، ارشد ندیم نے ملک کا نام روشن کیا ہے، میرا مقصد بھی یہی ہے میں ارشد ندیم کا جونیئر ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سے یکساں برتاؤ نہیں کیا جاتا، مجھے باہر جا کر کھیلنے کی آفرز ہیں، دبئی اور کئی ممالک سے آفرز ہیں، ٹریننگ کے لیے مجھے باہر جانے کا موقع نہیں دیا گیا، ہمیں عزت دی جائے ہم گھر چلانے کے پیسے نہیں مانگتے۔ یاسر سلطان نے کہا کہ جو انعام کا اعلان کیا وہ دیا جائے، سہولیات دی جائیں، میری درخواست ہے یکساں سلوک کریں اور سپورٹ کریں، ان حالات کے باوجود اگلے اولمپکس میں میں نظر آؤں گا۔یاسر سلطان نے کہا کہ فیڈریشن کو بھی اس حوالے سے کہا ہے انہوں نے بھی مجھ سے درخواست مانگی لیکن کچھ نہیں کیا گیا۔

اس موقع پر یاسر سلطان نے والد محمد سلطان نے کہا کہ سال سے زیادہ ہوگیا اب تک ایک پیسہ حوصلہ افزائی کے لیے نہیں دیا گیا، وزیراعظم سے درخواست ہی کرسکتے ہیں، میں ڈرائیور ہوں، گاؤں تک پہنچنا مشکل ہے، راستہ بنانے کی اپیل کی تھی لیکن راستہ تک نہیں بنا۔انہوں نے کہا کہ چھوٹی نوکری میں سب اپنی اولاد کے لیے کیا ہے، نوکری کا بھی کہا تھا لیکن نہ چیک ملا نہ نوکری، وہ بڑے لوگ ہیں اور ان کی بڑی باتیں ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہمارا علاقہ وزیراعظم کے حلقے میں آتا ہے، یہ شاید ہمیں کیڑے مکوڑے سمجھتے ہیں، میری 30 ہزار تنخواہ ہے جو کر سکتا تھا کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…