بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

راہول ڈریوڈ نے 5 کروڑ انعامی رقم میں سے آدھی واپس کردی

datetime 10  جولائی  2024 |

نئی دہلی (این این آئی)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اعلیٰ مثال قائم کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹیم، کوچز اور سپورٹ اسٹاف کے لیے نقد 125 کروڑ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس مجموعی رقم میں سے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ کے حصے میں 5 کروڑ جبکہ دیگر کوچز کے حصے میں ڈھائی کروڑ روپے آنے تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ نے کرکٹ بورڈ سے اپنی انعامی رقم کم کرنے کے بارے میں کہا۔ انہوں نے کرکٹ بورڈ سے کہا کہ وہ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچز کے مقابلے میں زیادہ رقم حاصل نہیں کرنا چاہتے۔بھارتی میڈیا کے مطابق راہول ڈریوڈ بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ کوچ کے برابر ہی انعامی رقم وصول کرنا چاہتے ہیں۔بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بورڈ راہول ڈریوڈ کے جذبات کی عزت کرتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل 2018ئ میں بھی انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے والی بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ راہول ڈریوڈ نے اسی قسم کا فیصلہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…