منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان کی مسلسل چوتھی فتح، انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست

datetime 8  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برمنگھم(این این آئی)ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی اپنے نام کرلی۔برطانیہ کے شہر برمنگھم کے ایجیسٹن اسٹیڈیم میں ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے ایک ٹی 20 میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 89 رنز سے ہرادیا۔انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے انگلینڈ کو جیت کے لیے 195رنز کا ہدف دیا۔

پاکستان کی جانب سے صہیب مقصود نے 64 اور آل راؤنڈر شعیب ملک نے 51 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، اس کے علاوہ مصباح الحق نے 23 اور عبدالرزاق نے 20 رنز بنائے۔جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 117رنز بنا سکی اور پاکستان چیمپئنز نے انگلینڈ چیمپئنز کو 79 رنز سے شکست دے دی۔پاکستان چیمپئنز کی یہ ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی ہے، اس سے قبل پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا، بھارت اور ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر 8 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔واضح رہے کہ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی، جب کہ پاکستان چیمپئنز کی ٹیم ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے، وہ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا لیجنڈز کو بھی شکست دے چکی ہے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…