منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

بابر اعظم کو سپورٹ کم ملتی ہے تنقید زیادہ ہوتی ہے، شینن ینگ

datetime 5  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این ائی)آسٹریلوی پاور ہٹنگ کوچ شینن ینگ نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو سپورٹ کم ملتی ہے اور تنقید زیادہ ہوتی ہے۔میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شینن ینگ نے کہا کہ لاہور میں مجھے ایک کپتان سے ملنے کی امید تھی، میں نے دو کپتانوں سے ملاقات کی، اظہر علی اور بابر اعظم سے ملاقات ہوئی۔

شینن ینگ نے کہا کہ اظہر علی نے شاندار اکیڈمی بنائی ہے، بابر اعظم جیسا کھلاڑی ابھی آسٹریلیا میں ہوتا تو ہم اسے تنقید نہیں سپورٹ کر رہے ہوتے، آسٹریلیا میں بڑے پلئیر کو عزت دی جاتی ہے جبکہ پاکستان میں زیادہ تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کیونکہ ورلڈ کلاس پلیئر ہے شاید اس لیے پاکستانی عوام کی توقعات بھی زیادہ ہیں۔شینن ینگ نے کہا کہ ماضی میں کئی مرتبہ کرکٹرز کے ساتھ بھارت کا دورہ کرچکا ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستان آنا چاہا اور اب مجھے موقع مل رہا ہے، آسٹریلوی کرکٹرز کو پاکستان پسند ہے، کرکٹ کے لیے ایک دو دوروں کے لیے پْرامید ہوں۔انہوںنے کہاکہ ماڈرن ڈے کرکٹ اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی وجہ سے پاور ہٹنگ کوچنگ کی طرف جا رہی ہے۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…