منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

کپتان بنانے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے، شاہد آفریدی

datetime 1  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ کپتان بنانے کا اختیار سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے۔میڈیا سے گفتگو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی پرفارمنس اچھی نہیں رہی، دیکھتے ہیں چیئرمین پی سی بی ٹیم میں کیا سرجری کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اصل بیماری کی جڑ گراس روٹ لیول کی کرکٹ ہے، جس میں سرجری کی ضرورت ہے۔سابق کپتان نے کہا کہ گراس روٹ لیول کی کرکٹ کی بہتری کیلئے ہمیشہ دستیاب ہوں۔

انہوں نے کہاکہ پی سی بی کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم کو نہیں ہونا چاہیے، الگ سے بورڈ ہونا چاہیے جو چیئرمین پی سی بی کا انتخاب کرے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ کپتان بنانے کا اختیار بھی سلیکشن کمیٹی کے پاس ہونا چاہیے، کپتان کا رول اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو باڈی لینگویج کپتان کی ہوتی ہے وہی کھلاڑیوں کی ہوجاتی ہے، روہیت شرما کو دیکھ لیں کتنا پراعتماد کھیلتے ہیں، وہی انداز تمام کھلاڑی اپناتے ہیں۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…