منگل‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، انفرادی کارکردگی میں افغانستان کے کھلاڑی سرفہرست

datetime 1  جولائی  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ بھارت کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا ،پورے ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹیم ناقابل شکست رہی تاہم انفرادی کارکردگی میں افغانستان کے کھلاڑی سرفہرست رہے۔تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں انفرادی کارکردگی کے لحاظ سے افغانستان کے اوپنر رحمن اللہ گرباز 281 رنز بناکر ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بنے۔بھارت کے روہت شرما نے 257، آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ نے 255 اور کوئنٹن ڈی کوک نے 243 رنز اسکور کیے۔

بولنگ کی بات کریں تو افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی اور بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے 17 ، 17 وکٹیں حاصل کیں، جنوبی افریقا کے اینرخ نوکیا اوربھارت کے جسپریت بمرا نے 15، 15 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ارشدیپ سنگھ اور فضل الحق فاروقی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بنادیا۔

بھارت کے جسپریت بمرا نے ٹورنامنٹ میں 110 ڈاٹ بالز کرائیں جبکہ ان کا ٹورنامنٹ میں اکانومی ریٹ 4.17 رہا ، یہ بھی ٹورنامنٹ کا ایک ریکارڈ ہے ۔واضح رہے کہ بھارت آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقا کو شکست دیکر دوسری بار ٹی ٹوئنٹی کا عالمی چیمپئن بن گیا۔بھارت کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بولرز نے جنوبی افریقا سے جیتا ہوا میچ چھین لیا، جنوبی افریقا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکی اور اسے 7 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…