منگل‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2024 

کون بنے گا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن ؟جنوبی افریقا اور بھارت کے درمیان فائنل معرکہ ہفتہ کو ہوگا

datetime 28  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارباڈوس(این این آئی)کون بنے گا مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا چیمپئن ؟جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل (آج (ہفتہ کوکنگسٹن اوول، برج ٹائون، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق شام 7 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق ۔ میگا ایونٹ کے چیمپئن کا فیصلہ 29جون کو کنگسٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں ہوگا۔ اس سے قبل مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میچ میں جنوبی افریقا نے افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 9 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ میگا ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میچ میں بھارتی ٹیم نے انگلش ٹیم کو 68 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں سب سے زیادہ دو، دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہیں۔

بھارتی ٹیم اس سے قبل 2007 میں ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کی چیمپئن رہ چکی ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم تاحال ورلڈ کپ نہیں جیت سکی ہے، ان کے علاوہ پاکستان سری لنکا اور آسٹریلیا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو بھارت کی ٹیم 2007، پاکستان نے 2009کے مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا جبکہ انگلینڈ نے 2010کے ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر اور 2022 میں پاکستان کو شکست دے کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیمیں دو، دو مرتبہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکی ہیں۔ ویسٹ انڈیز نے 2012اور 2016 ، بھارت نے 2007، سری لنکا2014اور آسٹریلیا نے 2021میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا تاج اپنے سر سجایا۔ جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں نویں آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کا فائنل کھیلنے کے لئے پہلے ہی ویسٹ انڈیز میں موجود ہیں جن کے درمیان میگا ایونٹ کا فائنل میچ کل ہفتہ کو کینسنگٹن اوول، برج ٹان، بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔



کالم



گیم آف تھرونز


گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…