ہفتہ‬‮ ، 29 جون‬‮ 2024 

چوکرز جنوبی افریقہ بالآخر ورلڈکپ کے فائنل میں پہنچ گئے، افغانستان کو بدترین شکست

datetime 27  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹاروبا(این این آئی)ٹی20 ورلڈکپ 2024 کے پہلے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ نے یکطرفہ مقابلے میں افغانستان کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں رسائی حاصل کرلی، پروٹیز اب تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہے ہیں،پروٹیز بائولنگ اٹیک کے سامنے افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف بآسانی 8.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ٹاروبا کے برائن لارا اسٹیدیم میں کھیلے گئے میچ میں پروٹیز بالنگ اٹیک کے سامنے افغان بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی، افغانستان کی پوری ٹیم 11.5 اوور میں 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف بآسانی 8.5 اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ٹاس کے علاوہ کچھ بھی افغانستان کے حق میں نہیں رہا، افغان ٹیم کا صرف ایک کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوسکا، عظمت اللہ عمرزئی 10 رنز بناکر نمایاں رہے۔

رواں ٹی20 ورلڈکپ کے ٹاپ اسکورر اور افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمان اللہ گرباز پہلے ہی اوور میں کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے، ابراہیم زردان 2، گلبدین نائب 9، ننگیالیا کھروٹے 2، کریم جنت اور راشد خان 8،8 جب کہ نوین الحق 2 رنز بناکر آٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو جانسن اور تبریز شمسی نے 3،3 کگیسو رباڈا اور اینرک نورکیا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں پروٹیز کو صرف ڈی کاک کی صورت میں واحد نقصان اٹھانا پڑا جو 5 رنز بنانے کے بعد فضل الحق فاروقی کا شکار بنے، ریزا ہینڈرکس 29 اور کپتان ایڈن مارکرم نے 23 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔جنوبی افریقہ کے آل رانڈر مارکو جانسن کو بہترین بالنگ سپیل کروانے پر مین آف دی میچ سے نوازا گیا۔



کالم



کام یاب اور کم کام یاب


’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…