بدھ‬‮ ، 26 فروری‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا اسرائیل کی حامی تنظیم کے عہدیداروں کیساتھ وائرل تصویر پر ردعمل

datetime 20  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی حمایتیوں کے ساتھ وائرل سیلفی کی حقیقت بیان کردی۔شاہد آفریدی نے گزشتہ روز اسرائیل کے حامی گروپوں کی حمایت کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان لوگوں کے ساتھ سیلفی اس لیے لی تھی کیونکہ میرا خیال تھا کہ یہ لوگ عام مداحوں کی طرح ہیں ۔انہوں نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں فلسطین کی صورتحال پر اپنی تشویش کا اظہار بھی کیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے ایک اسرائیلی گروپ نارتھ ویسٹ فرینڈز آف اسرائیل کی جانب سے اپنے دو اراکین کی شاہد آفریدی کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی گئی تھی اور اس سے متعلق غلط فہمی اور پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اس تصویر اور اس کے ساتھ لکھے الفاظ کے بعد شاہد آفریدی نے فورا ہی وضاحت دی اور اس معاملے کو بالکل واضح کردیا۔شاہد آفریدی نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اس واقعے سے متعلق کھل کر بتایا کہ تصور کریں کہ برطانیہ میں مانچسٹر کی ایک سڑک پر آپ کے مداح سیلفی لینے کے لیے کہیں اور پھر کچھ ہی دیر بعد وہ اس تصویر کو صہیونی حمایت کے طور پر انٹرنیٹ پر لگادیں۔شاہد آفریدی نے اپنے ساتھ پیش آئے سارے معاملے پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناقابلِ یقین قرار دیا اور لوگوں سے درخواست کی کہ انٹرنیٹ پر نظر آنے والی ہر چیز پر یقین نہ کریں۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطین میں معصوم لوگوں کو اذیت میں دیکھنا واقعی دل دہلا دینے والا ہے۔ کوئی بھی تصویر میری حمایت کی عکاسی نہیں کرتی جہاں انسانی جانیں خطرے میں ہوں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے سوشل میڈیا پر پیغام میں لکھا کہ میں امن، اس جنگ کے خاتمے اور آزادی کی دعا کرتا ہوں۔شاہد آفریدی نے کہا کہ میں پوری دنیا میں مداحوں کے ساتھ تصاویر کھنچواتا ہوں اور مانچسٹر والی صورتحال بھی مختلف نہیں تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بے چاری بھوک سے مر گئی


آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…