بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ٹی 20 ورلڈکپ،افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی، نیوزی لینڈ باہر

datetime 14  جون‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تروبا (این این آئی)افغانستان نے پاپوا نیو گنی کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔تروبا میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پاپوا نیوگنی کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پاپوا نیو گنی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے صرف 95 رنز پر ڈھیر ہوگئی، کپلن ڈوریگا نے سب سے زیادہ 27 رنز بنائے۔

افغانستان کے فضل حق فاروق اور نوین الحق نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں افغانستان نے 3 وکٹوں کے نقصان پر ہدف 16ویں اوور میں حاصل کرلیا اور سپر ایٹ مرحلے میں جگہ بنالی۔افغانستان کی جانب سے گلبدین نائب نے 36 بالز پر 49 رنز بنائے، فضل حق فاروقی کو بہترین باؤلنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔افغانستان کی ٹیم سپر ایٹ میں پہنچنے والی پانچویں ٹیم بن گئی، اس سے قبل آسٹریلیا، بھارت، جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالی فائی کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ اس گروپ سے افغانستان اور ویسٹ انڈیز سپر ایٹ میں پہنچ چکی ہیں جبکہ افغانستان کے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ ایونٹ سے باہر ہوگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…