جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

ٹی20 ورلڈکپ کا دوسرا بڑا اپ سیٹ، افغانستان نےنیوزی لینڈ کو پہلی بار شکست دیدی

datetime 8  جون‬‮  2024 |

پروویڈنس (این این آئی)افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی،مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں کیویز ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی ،ان کے صرف 2 کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے،افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان اور فضل الحق فاروقی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، 2 وکٹیں محمد نبی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ٹی20 ورلڈکپ کا 14ویں میچ گروپ سی کی ٹیموں کے درمیان پروویڈنس کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمٰن اللہ گرباز کو 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جب کہ باؤلنگ میں کپتان راشد خان اور فضل الحق فاروقی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔افغانستان کی جانب سے رحمن اللہ گرباز اور ابراہیم زدران نے ٹیم کو 103 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا، ابرہیم زدران 44 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، تاہم رحمٰن اللہ گرباز نے نصف سنچری اسکور کی، وہ 56 گیندوں پر 80 رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے، جس میں 5 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے۔

عظمت اللہ عمرزئی 22، کپتان راشد خان 6، محمد نبی اور کریم جنت صفر پر آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ ، میٹ ہینری نے 2،2 اور لوکی فرگوسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہدف کے تعاقب میں کیویز ٹیم 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور ان کے صرف 2 کھلاڑی ہی ڈبل فیگر میں داخل ہوئے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈبل فیگر میں داخل ہونے والے کھلاڑیوں میں گلین فلپس اور میٹ ہینری شامل تھے، جنہوں نے بالترتیب 18 اور 12رنز بنائے۔کیوی اوپنر فن ایلن کھاتہ کھولے بغیر پویلین واپس لوٹ گئے، ڈیون کونوے 8 اور کپتان کین ولیمسن 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، ڈیرل مچل 5 اور مارک چیپمن 4 رنز بناسکے۔افغانستان کی جانب سے کپتان راشد خان اور فضل الحق فاروقی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 2 وکٹیں محمد نبی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔واضح رہے کہ افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں یوگینڈا کو 125 رنز سے شکست دی تھی جس میں فضل الحق فاروقی نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…