جمعرات‬‮ ، 20 جون‬‮ 2024 

سریش رائنا کو شاہد آفریدی کیخلاف پوسٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی

datetime 30  مئی‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت کے سابق کرکٹر سریش رائنا نے پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹ ڈیلیٹ کر دی۔حال ہی میں انڈین پریمیئر لیگ کے پلے آف میں کلکتہ نائٹ رائیڈرز اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان کھیلے گئے پہلے کوالیفائر میچ کے دوران سریش رائنا نے کمنٹری کرتے ہوئے شاہد آفریدی کے بارے میں مذاق کیا تھا۔

ساتھی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے سریش رائنا سے پوچھا کہ کیا وہ بھی ریٹائرمنٹ واپس لینے کا ارادہ رکھتے ہیں تو اس پر انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں سریش رائنا ہوں، شاہد آفریدی نہیں۔ سریش رائنا کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور ہر جگہ سے اس پر تبصرے ہونے لگے، ایک پاکستانی صحافی نے بھارتی کرکٹر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024ء کیلئے شاہد آفریدی کو سفیر مقرر کیا ہے، ہیلو سریش رائنا؟جس کے جواب میں سریش رائنا نے لکھا کہ شاہد آفریدی ورلڈ کپ 2024ء کے سفیر ہیں جبکہ میرے پاس ورلڈ کپ ہے۔

اس حوالے سے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ بھارتی کرکٹر سریش رائنا اور میں نے کرکٹ کے بہت سے لمحات شیئر کیے ہیں اور وہ ایک اچھا انسان ہے۔انہوں نے کہا کہ میری سریش رائنا سے بعض اوقات ہلکی پھلکی بات بھی ہوتی ہے، سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹ دیکھنے کے بعد ان سے بات کی اور وہ چھوٹے بھائی کی طرح صورتِ حال کو سمجھے اور پوسٹ ڈیلیٹ کرنے پر راضی ہو گئے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…