اللہ کے بعد صرف شریف فیملی سے امید ہے،عمر اکمل

18  اپریل‬‮  2024

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے مڈل آرڈر بیٹر عمر اکمل نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد انہیں شریف خاندان پر بھروسہ ہے۔عمر اکمل نے اہلیہ سمیت نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا جس میں میزبان نے ان سے مریم نواز اور نواز شریف سے ملاقات کے حوالے سے سوال کیا کہ کرکٹر نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کے بجائے ان سے ملاقات کیوں کی۔

جواب میں عمر اکمل نے کہا انسان کے ذاتی تعلقات ہوتے ہیں، میں شریف فیملی سے کسی میٹنگ کے لیے نہیں گیا تھا، میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ مریم نواز، شہباز شریف اور نواز شریف صاحب سے میں نے جب ملاقات کی خواہش کی انہوں نے مجھے وقت دیا۔کرکٹر نے کہا کہ میری زندگی میں مسائل تھے، میں کیس جیت گیا تھا لیکن کرکٹ پھر بھی نہیں مل رہی، کچھ لوگ مجھ سے بہت پرسنل ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں شریف خاندان کے پاس درخواست لے کر گیا تھا، انہیں اپنی کارکردگی دکھائی، مجھے اللہ کی ذات کے بعد شریف فیملی سے امید ہے۔مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ مجھے امید ہے یہ لوگ میرے مسائل کو جلد حل کریں گے اور مجھے موقع ملا تو جلد انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس آؤں گا۔شو میں شریک کرکٹر کی اہلیہ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر میں آج تک عمر جیسا ہارڈ ہٹر نہیں آیا، جو عمر کے پاس ریکارڈ ہے وہ کسی کے پاس نہیں ہے، عمر اکمل کب ہارڈ ہٹغل انہیں دوسرے بیٹرز سے مختلف بناتی ہے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…