شاہین کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا، ذکا ء اشرف

6  اپریل‬‮  2024

لاہور (این این آئی)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذکا اشرف نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ عجلت میں کیا گیا، شاہین کو بطور کپتان مکمل موقع ملنا چاہیے تھا۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ ورلڈ کلاس بیٹر بابر اعظم کے لیے نیک خواہشات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے مجھے رضوان کو کپتان بنانے کا کوئی مشورہ نہیں دیا تھا۔

ٹیم کیلئے کوچز کے تقرر پر بات کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کوچز ملکی ہوں یا غیرملکی، صرف ٹیم کی بہتری کیلیے ہونے چاہئیں۔دیگر امور پر بات کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ گورنر شپ کی باتیں میڈیا میں سنی ہیں ابھی تک باضابطہ آگاہ نہیں کیا گیا، گورنر پنجاب کے حوالے سے پارٹی جو فیصلہ کرے گی اسے قبول کریں گے۔چینی کے حوالے سے بات چیت میں ذکا اشرف نے کہا کہ چینی سرپلس ہے، برآمد کی اجازت ملنی چاہیے، اس سے ایک ارب ڈالر زرمبادلہ ملے گا۔انہوںنے کہا کہ چینی کی قیمت مستحکم ہے، برآمد سے چینی کی قیمت نہیں بڑھے گی۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…