بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

بابر اعظم کا پی سی بی سے تمام فارمیٹ کی کپتانی دینے کا مطالبہ

datetime 30  مارچ‬‮  2024 |

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے بلے باز بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی 20 اور ون ڈے ٹیم کا کپتان بنانے کی پیشکش کردی جبکہ مایہ ناز بلے باز نے تینوں فارمیٹ کی کپتانی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق پی سی بی بابر اعظم کو وائٹ بال ٹیم کا کپتان بنانا چاہتا ہے تاہم بابر اعظم نے تینوں فارمیٹ کی قیادت کا مطالبہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی جانب سے کپتانی سے متعلق حتمی اعلان پیر کو کیے جانے کا امکان ہے اس حوالے سے قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں پی سی بی کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین محسن نقوی اور سلیکشن کمیِٹی کے درمیان کپتان کی تبدیلی پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے بابر اعظم کو ون ڈے اور اور ٹی 20 ٹیم کی قیادت کرنے کی پیشکش کی ہے جبکہ اسٹار بلے نے دوبارہ کپتان بننے کے لیے شرائط عائد کرتے ہوئے حکام سے تینوں فارمیٹ کی کپتانی کی بات کی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اس حوالے سے مزید بات چیت کے لیے پی سی بی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے کاکول جاکر بابر اعظم سے ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب ذرائع نے موجودہ ٹی 20 کپتان شاہین آفریدی سے متعلق دعوی کیا کہ وہ کپتان کی تبدیلی کی خبروں سے ناخوش ہیں۔واضح رہے کہ پی سی بی پہلے ہی بابر اعظم کو ایک بار پھر ٹی 20 ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کرچکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وہ اگلے ماہ شروع ہونے والے نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں کپتانی کریں گے، پاکستان کرکٹ بورڈ باقاعدہ طور پر جلد اعلان کرے گا۔یاد رہے کہ ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی دکھانے کے بعد 15 نومبر 2023 میں بابر اعظم نے تینوں فارمیٹس سے استعفیٰ دیدیا تھا، استعفے کے بعد پی سی بی نے ٹی 20 ٹیم کے لیے شاہین شاہ آفریدی کو کپتان مقرر کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…