منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوشکست،پشاور زلمی نے پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر لی

datetime 9  مارچ‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے میچ میں عقیل حسین کی ہیٹ ٹرک کے باوجود پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 76رنز سے شکست دے کر پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر لی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 197رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 120رنز پر آئوٹ ہوگئی،پشاورزلمی کے صائم ایوب آل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور یہ فیصلہ غلط ثابت ہوا۔پشاور زلمی نے اننگز کا جارحانہ انداز اختیار کرتے ہوئے 3.3اوورز میں 46رنز بنائے جس کا سہرا صائم ایوب کے سر تھا جنہوں نے 12گیندوں پر 3چھکوں کی مدد سے 30رنز کی باری کھیلی لیکن اسی اسکور پر سہیل خان نے ان کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

دوسرے اینڈ سے بابر اعظم ڈٹے رہے اور محمد حارث کے ساتھ مل کر اسکور کو 8اوورز میں 93تک پہنچا دیا، حارث 20اور حسیب اللہ 6رنز بنا کر آئوٹ ہوئے تو زلمی کی ٹیم 9اوورز میں100رنز بنا چکی تھی۔بابر اعظم نے ایک اور شاندار باری کھیلتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور 30گیندوں پر 53رنز بنائے۔بابر ایک اور بڑی اننگز کھیلنے کی جانب گامزن تھے لیکن عقیل حسین نے انہیں چلتا کردیا جبکہ دوسرے اینڈ سے جارحانہ بیٹنگ کرنے والے ٹام کوہلر کیڈمور بھی 19گیندوں پر 33رنز بنانے کے بعد حسنین کی وکٹ بن گئے۔اگلے اوور میں عقیل حسین نے زلمی کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرتے ہوئے لگاتار تین وکٹیں لے کر سیزن کی پہلی ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔اختتامی اوورز میں روومین پاول ے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 28رنز بنائے جس کی بدولت پشاور زلمی کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 196رنز بنانے میں کامیاب رہی۔گلیڈ ایٹرز کی جانب سے عقیل حسین نے چار جبکہ سہیل خان، حسنین اور ابرار احمد نے ایک، ایک وکٹ لی۔

ہدف کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز نے بھی اپنی ٹیم کو 4.3اوورز میں 46رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن اسی اسکور پر سعود شکیل کی 12گیندوں پر 2چھکوں سے سجی 24رنز کی اننگز اختتام کو پہنچی۔اگلے اوور میں انگلینڈ سے آئے جیسن روئے بھی 16رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ صائم ایوب نے ایک ہی اوور میں رائلی روسو اور خواجہ نافع کو چلتا کیا تو گلیڈی ایٹرز 61رنز پر چار گنوا چکے تھے۔اسکور ابھی 76تک پہنچا ہی تھا کہ لوری ایونز بھی 12رنز بنانے کے بعد چلتے بنے اور اسی طرح سمیر یوسف اور عقیل حسین بھی پویلین لوٹ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم صرف 120رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور پشاور زلمی نے میچ میں 76رنز کی بڑی فتح کے ساتھ پلے آف مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے صائم ایوب، لیوک وڈ اور خرم شہزاد نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔پشاورزلمی کے صائم ایوب کوآل رائونڈ پرفارمنس پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیاہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…