پیر‬‮ ، 02 مارچ‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ کرکٹ کا سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا

datetime 6  مارچ‬‮  2024 |

لاہور(این این آئی)نیوزی لینڈ کرکٹ کا دو رکنی سیکیورٹی وفد لاہور پہنچ گیا،وفد میں پلئیرز ایسوسی ایشن نیوزی لینڈ کے ہیتھ ملز اور آزاد سیکورٹی ماہر رگ ڈیکاسن شامل ہیں۔سیکورٹی وفد اسلام آباد اور راولپنڈی میں انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد لاہور پہنچا جو (آج)بدھ کو لاہور میں سیف سٹی اتھارٹی کا دورہ کرے گا۔

وفد قذافی اسٹیڈیم کا بھی دورہ کرے گا، وفد کو انتظامات کے حوالے سے بریفنگنز بھی دی جائیں گی، وفد جمعرات کو واپس روانہ ہو گا۔ وفد نے اب تک انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اپریل میں شیڈولڈ ہے جس میں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان 14 اپریل سے تجویز کیا گیا ہے، پہلا میچ 18 اپریل کو ہوگا، دورہ 28 اپریل تک شیڈولڈ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



امانت خان شیرازی


بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…