منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دوران میچ کوہلی نے مجھ پر تھوکا،سابق جنوبی افریقی کپتان کا دعوی

datetime 30  جنوری‬‮  2024
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جوہانسبرگ (این این آئی)جنوبی افریقا کے سابق کپتان ڈین ایلگر نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک میچ کے دوران سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ان پر تھوکا جس کے بعد انہوں نے کوہلی کو دھمکایا تھا۔ڈین ایلگر نے یہ دعویٰ بیٹ وے ساتھ افریقا نامی یوٹیوب چینل پر ہونے والے پوڈکاسٹ میں کیا جس میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ کی کبھی کوہلی یا ایشون سے لڑائی ہوئی ہے؟جواب میں سابق کپتان نے بتایا کہ یہ میرا اور کوہلی کا پہلا سامنا تھا جب ہم بھارت میں دو ٹیسٹ میچز کھیلنے گئے تھے، بھارت کی وہ وکٹیں مذاق تھیں، جب میں بیٹنگ کے لیے آیا تو ایشون اور جڈیجا کے خلاف خود کو سنبھالے ہوئے تھا کہ کوہلی نے مجھ پر تھوکا۔

ایلگر نے کہاکہ میں نے گالی دیتے ہوئے کوہلی سے کہا کہ اگر دوبارہ ایسا کیا تو میں بلے سے تمیہں ماروں گا۔سابق کپتان نے پوڈکاسٹ میں بتایا کہ 2017 اور 2018 میں جب بھارت دورہ جنوبی افریقا کے لیے آیا تب کوہلی نے ڈرنکس بریک کے دوران اپنے نامناسب رویے کے لیے معذرت طلب کی۔ایلگر نے بتایا اس واقعہ کے دو سال بعد کوہلی نے مجھے کہا کہ سیریز کے بعد کیا ہم جاکر ڈرنک پی سکتے ہیں، میں اپنے کیے کے لیے معافی مانگنا چاہتا ہوں۔انہوں نے بتایا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کو جب اس معاملے کی خبر ہوئی تو انہوں نے کوہلی سے جاکر پوچھا کہ تم میرے ٹیم میٹس پر کیوں تھوک رہے ہو؟واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز اور ویرات کوہلی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل)میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرتے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…