سڈنی (این این آئی)الوداعی ٹیسٹ سے قبل تجربہ کار آسٹریلوی اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر کی گرین کیپ سڈنی میں چوری ہوگئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں ڈیوڈ وارنر نے کہا کہ میرا بیگ چوری ہو گیا ہے جس میں میری بیٹیوں کے لیے تحائف اور میری کیپ تھی۔آسٹریلوی اوپنر نے کیپ لوٹانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ جس کے پاس بھی میرا بیگ ہے، وہ میری کیپ لوٹا دیں، بیگ رکھ لیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں