پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

افغانستان کرکٹ بورڈ کا تین کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ

datetime 27  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل (این این آئی)افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے تین کھلاڑیوں مجیب الرحمان، فضل الحق فاروقی اور نوین الحق کے خلاف افغانستان کرکٹ بورڈ نے ڈسپلن کی خلاف ورزی پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں اگلے دو برس تک غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔افغانستان کرکٹ بورڈ کے بیان کے مطابق تینوں کھلاڑیوں نے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار کیا اور نیشنل ڈیوٹی کو ترجیح دینے کے بجائے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے لیے اجازت دینے کی درخواست کی۔افغان بورڈ کے مطابق تینوں کھلاڑیوں کے خلاف تادیبی کارروائی کرتے ہوئے اْنہیں اگلے دو برس تک کے لیے غیر ملکی لیگز کھیلنے کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی) جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ ان کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ بھی تاخیر کا شکار ہوگئے، کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ یکم جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔واضح رہے کہ تینوں کھلاڑیوں نے بورڈ سے درخواست کی تھی کہ اْنہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے ریلیز کیا جائے تاکہ وہ غیر ملکی لیگز کھیل سکیں۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…