بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

میری زندگی کے رنگ پانچوں بیٹیوں سے ہیں، شاہد آفریدی

datetime 19  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہردلعزیز معروف سابق کپتان و فاسٹ بالر شاہد آفریدی نے اپنی پانچوں بیٹیوں کو اپنی زندگی کے رنگ قرار دیدیا۔ایک انٹرویو میں شاہد خان آفریدی نے پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی اور دوران انٹرویو اپنے کیریئر کے علاوہ پانچوں بیٹیوں کے ساتھ اپنے رشتے اور ان کی تربیت پر کھل کر گفتگو کی۔دوران شو انہوں نے ایک سوال کا خوبصورت انداز میں جواب دیتے ہوئے اپنی بیٹیوں کی تعلیم و تربیت کا سہرا اپنی اہلیہ کے سر سجادیا۔

نجی زندگی سے جڑے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سابق کھلاڑی نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ اللہ نے مجھے 5 بیٹیوں سے نوازا ہے،میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری زندگی کے رنگ اور قسمت ہیں، میں نے ہر بیٹی کے ساتھ اپنی قسمت کو بدلتے ہوئے دیکھا ہے۔شاہد آفریدی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ 2 بیٹیوں کی شادیاں ہوگئی ہیں جبکہ ابھی 3 باقی ہیں، شکرگزار ہوں کہ اللہ نے 2 اچھے داماد اور بیٹے دیئے ہیں، بہت اچھے بیٹے ملے مجھے، اب باقی تین کی تربیت و پرورش پر توجہ مرکوز ہے جبکہ 2 بڑی بیٹیوں پر بھی نظریں رکھی ہوئی ہیں انہیں کوئی بھی مسئلہ ہوتا ہے تو وہ مجھ سے مشورہ کرتی ہیں۔انہوں نے اہلیہ کو بیٹیوں کی تربیت کا کریڈٹ دیتے ہوئے کہا کہ میں زیادہ تر سفر کے دوران رہتا تھا اہلیہ نے بیٹیوں کی تربیت اور تعلیم پر توجہ دی، اس کا پورا کریڈٹ ان کو ہی جاتا ہے۔

اہلیہ نے تمام بیٹیوں کی تعلیم بلکہ تعلیم سے بڑھ کر ان کی تربیت پر بھرپور توجہ دی جس کی اصل ذمہ داری والدین پر ہوتی ہے۔میزبان کے ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے مزید بتایا کہ بچے تعلیم تو حاصل کرلیتے ہیں تاہم تربیت والدین کی ذمہ داری ہوتی وہ کہیں اور سے نہیں ملتی اس لیے والدین کا بچوں کو وقت دینا سب سے اہم کام ہے۔



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…