لاہور( این این آئی)نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کیلئے ہونے والی ڈرافٹنگ میں تمام ٹیموں نے اپنے کھلاڑیوں کا انتخاب کر لیا ، کھلاڑیوں کے انتخاب کیلئے سب سے پہلے باری ملتان سلطانز کو دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور قلندرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں فخرزمان اور راسی وان ڈیر کو منتخب کر لیاہے جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں شاہین شاہ آفریدی کو ریٹن کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا ۔ڈرافٹنگ کے دوران لاہور قلندرز نے ڈائمنڈ کیٹیگری میں صاحبزادہ فرحان کا انتخاب کیا ۔
لاہور قلندرز نے جن کھلاڑیوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا نا میں ڈائمنڈ کیٹگری میں حارث روف ، ڈیوڈ ویزے، گولڈ میں سکندر رضا، عبداللہ شفیق ، زمان خان ، سلور کیٹگری میں مرزا طاہر بیگ اور راشد خان شامل ہیں۔پشاور زلمی نے ڈرافٹنگ کے دوران پلاٹینم کیٹیگری میں افغانستان کے نور احمد کا انتخاب کر لیا جس کے بعد پلاٹینم کے تین کھلاڑی مکمل ہو گئے ہیں ، پشاور زلمی نے بابراعظم اور روومان پول کو ریٹن کیا تھا ۔ڈرافٹنگ کے دوران فرنچائز کی جانب سے ڈائمنڈ کیٹیگری میں آصف علی اور گولڈ میں نوین الحق کا انتخاب کیا گیاہے ۔پشاور زلمی کی جانب سے پلاٹینم میں دیگر جن کھلاڑیوں کو ریٹین کیا گیا تھا ان میں ڈائمنڈ میں صائم ایوب، ٹام کوہلر ، گولڈ میں محمد حارث، عامر جمال، سلور میں خرم شہزاد، ایمرجنگ میں حسیب اللہ خان کوریٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈرافٹنگ کے دوران ا شرفین اور محمد عامر کو حاصل کر لیا جس کے بعد پلاٹینم کیٹیگری میں انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے ، ٹیم کی جانب سے جنوبی افریقہ کے ریلی روسوو کو ریٹین کیا گیا تھا ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ڈائمنڈ میں محمد وسیم جونیئر ، جیسن روئے ، ہرسانگا، گولڈ کیٹگری سے محمد حسین، ابرااحمد، سرفراز احمد، اور سلور کیٹگری میں ول سمید کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ملتان سلطانز نے پلاٹینم کیٹیگر ی میں انگلینڈ کے ڈیوڈ یلی کا انتخاب کیا اور جس کے بعد ان کے پلاٹینم کیٹیگری میں تین کھلاڑی مکمل ہو گئے ہیں جبکہ محمد رضوان اور افتخار احمد کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ۔ ٹیم نے ڈائمنڈ کیٹگری میں ڈیوڈ ملان کو منتخب کیا ہے اور اس طرح گولڈ کیٹیگری میں ریز ہنڈرکس اور ریس ٹوپلے کا نتخاب کیا ہے ۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو رٹین کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا ان میں پلاٹینم کیٹگری میں محمد رضوان ، افتخار احمد ، ڈائمنڈ میں خوشدل شاہ ، اسامہ میر ، گولڈ کیٹگری میں عباس آفریدی، سلور کیٹگر ی میں احسان اللہ اور ایمرجنگ میں فیصل اکرم شامل ہیں ۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈرافٹنگ کے دوران جس کھلاڑی کا نتخاب کیا وہ انگلینڈ کے جورڈن کوکس ہیں جس کے بعد ٹیم کے تین کھلاڑیوں کاانتخاب مکمل ہو گیا کیونکہ شادب خان اور نسیم شاہ کو ریٹین کیا گیا تھا ۔گولڈ کیٹیگری میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے انگلینڈ کے ٹیمل ملز کا نتخاب کیا گیا ہے اور اس کیٹیگری میں بھی انتخاب مکمل ہو گیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے جن کھلاڑیوں کو ریٹین کرنے کا فیصلہ کیا تھا ان میں پلاٹینم کیٹگری میں شاداب خان ، نسیم شاہ، ڈائمنڈ کیٹگری میں اعظم خان ، عماد وسیم ، گولڈ کیٹگری میں فہیم اشرف، الیکس ہیلز، کولن منرو، سلور کیٹگری میں رومان رئیس شامل ہیں ۔کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈرافٹنگ کے دوران ویسٹ انڈیز کے کیرن پولارڈ ، نیوزی لینڈ کے ڈینیئل سیمزاور پاکستان کے محمد نواز کا نتخاب کیا ہے ، یاد رہے کہ کراچی کنگز نے پلاٹینم کیٹیگری میں کسی بھی کھلاڑی کو ریٹین نہیں کیا تھا ۔ٹیم کی جانب سے گولڈ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کے ٹم سیفرٹ کا انتخاب کیا گیاجس کے بعد فرنچائز کے تین ڈائمنڈ کھلاڑی بھی مکمل ہو گئے ہیں ۔کراچی کنگز کی جانب سے جن کھلاڑیوں کو ریٹین کیا گیا تھا ان میں ڈائمنڈ جیمز ونس، حسن علی، گولڈ میں شان مسعود، شعیب ملک ، تبریز شمسی ، سلور میں میر حمزہ ، محمد اخلاق اور ایمرجنگ کیٹگری میں محمد عرفان خان شامل ہیں۔