بدھ‬‮ ، 15 جولائی‬‮ 2026 

کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی کمپنی پوما کا اسرائیلی فٹبال ٹیم کی کٹ نہ بنانے کا اعلان

datetime 12  دسمبر‬‮  2023 |

اسلام آباد(این این آئی)کھیلوں کی مصنوعات بنانے والی مشہور جرمن کمپنی پوما نے اسرائیل کی فٹبال ٹیم کے لیے کٹ بنانے کی اسپانسرشپ ڈیل ختم کردی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے فیصلہ غزہ پر اسرائیلی کارروائیوں کی وجہ سے نہیں کیا بلکہ 2022 کے اختتام پر حکمت عملی کا جائزہ لیا گیا جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ اگلے سال سے پوما اسرائیلی ٹیم کے لیے کٹ نہیں بنائے گا۔

پوما کی ترجمان نے بیان میں کہا کہ دونوں بڑی ٹیموں کے ساتھ معاہدے ہوئے ہیں جن کا اعلان اس سال اور 2024 میں کیا جائے گا کیونکہ اسرائیل اور سربیا جیسی ٹیموں کے ساتھ معاہدے 2024 میں ختم ہو رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ یہ فیصلے 2022 میں ٹیم جرسی کے ڈیزائن اور بہتری کے تناظر میں لیے گئے ہیں۔یاد ہے کہ پوما نے اسرائیل کی نیشنل فٹبال ٹیم کے لیے جرسی بنانے کا معاہدہ کیا تھا جس پر کمپنی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کمپنی کے مصنوعات کے بائیکاٹ کی باقاعدہ مہم بھی چلائی گئی تھی۔

بائیکاٹ مہم چلانے والوں نے پوما پر اس معاہدے کے ذریعے مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کی حمایت کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔غزہ پر 7 اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے بمباری کے بعد اسرائیلی مصنوعات کے ساتھ ساتھ اسرائیل کی حامی کمپنیوں کی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی زوروں پر ہے اور اسلامی ممالک میں بڑے اسلامی برانڈز کو ان بائیکاٹ کی وجہ سے معاشی طور پر شدید دھچکا لگا ہے۔گو کہ پوما نے اس معاہدے کے خاتمے کی وجہ اسرائیل کی غزہ پر بمباری کو قرار نہیں دیا لیکن ایسا محسوس ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی بائیکاٹ مہم کے پیش نظر ہی کمپنی نے بھی اسرائیلی ٹیم کے لیے مصنوعات نہ بنانے کا فیصلہ کیا ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…