ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

دنیا کے بدقسمت ترین بولر کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انٹرنیٹ پر وائرل

datetime 11  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا کی اے سی ٹی پریمیئر لیگ کے ایک میچ میں اس بولر کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا۔یہ میچ آسٹریلیا کے شہر وارنامبول کے Reid Oval اسٹیڈیم میں Ginninderra کرکٹ کلب اور ویسٹ ڈسٹرکٹ کرکٹ کلب کے درمیان 9 دسمبر کو ہوا تھا۔Ginninderra کے بولر اینڈی رینالڈز نے مخالف ٹیم کے بیٹر میتھیو بوسٹو کو کلین بولڈ کرکے جشن منانا شروع کر دیا تاہم کچھ دیر کے بعد بولر اور دیگر کھلاڑیوں کو احساس ہوا کہ گیند سے مڈل اسٹمپ تو اکھڑ گئی مگر وکٹوں کے اوپر لگی بیلز اپنی جگہ جمی ہوئی ہیں۔بیٹر بھی پویلین کی جانب جانے لگا تھا جب اسے بتایا گیا کہ بیلز اپنی جگہ سے ہلی نہیں تو وہ واپس آگیا۔

امپائرز کے درمیان طویل مشاورت کے بعد بیٹر کو کرکٹ قوانین کے مطابق ناٹ آؤٹ قرار دیا گیا۔کرکٹ قوانین کا تعین کرنے والے میریلیبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے مطابق کسی بیٹر کو اسی وقت آؤٹ قرار دیا جا سکتا ہے جب کم از کم ایک بیل اسٹمپ سے نیچے گراؤنڈ پر گرے۔میچ کے بعد ٹیم کے کپتان سام وائٹ مین نے اعتراف کیا کہ وہ میتھیو بوسٹو کے ناٹ آؤٹ رہنے پر خوش نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ میں پہلے کبھی ایسا نہیں دیکھا، درحقیقت ہم میں سے کسی نے بھی ایسا نہیں دیکھا، شروع میں ہمیں یہ مضحکہ خیز لگا اور خوشی بھی ہوئی کہ ہم نے وکٹ حاصل کرلی ہے، مگر پھر بیٹر واپس آگیا تو ہمیں اچھا نہیں لگا۔ویسے اس بیٹر کو جلد آؤٹ کر دیا گیا تھا مگر اے سی ٹی کے ایکس اکاؤنٹ پر اس واقعے کی تصویر دنیا بھر میں وائرل ہوگئی۔ایکس صارفین نے اینڈی رینالڈز کو دنیا کا بدقسمت ترین بولر قرار دیا مگر سام وائٹ مین نے کہا کہ اینڈی رینالڈز بھی دنگ رہ گئے تھے۔انہوںنے کہاکہ اینڈی نے پہلے کبھی ایسا کچھ نہیں دیکھا تھا تو اسے سمجھ نہیں آیا کہ کس ردعمل کا اظہار کرے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…