پیر‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2025 

بھارتی بورڈ کی نا اہلی، 5 سال سے بجلی سے محروم اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کیخلاف میچ رکھ دیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)دنیا کا امیر ترین بورڈ بھارت کا بی سی سی آئی جگ ہنسائی کا سبب بن گیا،بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان یکم دسمبر کو چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کی میزبانی کرنے والے رائے پور کے شہید ویر نارائن سنگھ اسٹیڈیم میں بجلی ہی میسر نہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق رائے پور اسٹیڈیم کا بجلی کا بل ہی ادا نہیں ہوا، اسٹیڈیم کا 10.61 کروڑ روپے کا بل ادا نہ ہونے کے باعث اسٹیڈیم کے بجلی کا کنکشن 5 سال قبل کاٹ دیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بجلی کا بل 2009 سے ادا نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے اسٹیڈیم کا بجلی کا کنکشن 5 سال قبل کاٹ دیا گیا تھاتاہم چھتیس گڑھ کرکٹ ایسوسی ایشن کی درخواست پر اسٹیڈیم میں عارضی طور پر بجلی کا کنکشن دے دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عارضی کنکشن میں صرف تماشائیوں کی گیلری اور باکسز کو بجلی کا کنکشن دیا گیا، میچ کے دوران اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس کو جنریٹر سے چلایا جائیگا۔بھارتی میڈیا کے مطابق پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ بل ادا نہ ہونے پر ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈالنے لگے۔واضح رہے کہ بھارت کو 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف 2ـ1 کی برتری حاصل ہے۔



کالم



تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)


ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…