جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

امام الحق کی قوالی نائٹ، سابق کپتانوں نے چار چاند لگا دیے

datetime 25  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق اور ناروے کی ڈاکٹر انمول محمود کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ قوالی نائٹ میں سابق کپتانوں بابر اعظم اور سرفراز احمد نے چار چاند لگا دیے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کھلاڑی امام الحق اور انمول محمود کی لاہور میں منعقدہ قوالی نائٹ سے خوبصورت و یادگار تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

قوالی کے موقع پر امام کی انمول نے سلور رنگ کے جوڑے جبکہ امام الحق نے سیاہ رنگ کے کرتا پاجاما کا انتخاب کیا۔ان وائرل ویڈیوز میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتانوں بابر اعظم اور سرفراز احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں کو سیاہ لباس میں ملبوس معروف قوال حمزہ اکرم کی قوالیوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر بابر اور سرفراز کے ساتھ دیگر پاکستانی کرکٹرز عثمان قادر، کامران اکمل اور سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق، وقار یونس، اظہر علی بھی موجود تھے جو اس تقریب سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہوئے۔مختلف وائرل ویڈیوز میں کھلاڑی امام الحق اپنی قوالی نائٹ پر گائیک بن گئے اور قوال کے سْر سے سْر ملاتے ہوئے بھی دکھائی دئیے۔ قوالی کی تقریب میں شوبز شخصیات عاصم اظہر، میرب سمیت سوشل میڈیا انفلوئنسر اور معروف ٹک ٹاکرز اقراء کنول، سعد رحمن (ڈکی بھائی) اور عروب جتوئی نے بھی شرکت کی جنہوں نے بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی تصاویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…