منگل‬‮ ، 21 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت کی شکست پر انوشکا آبدیدہ، ویرات کو گلے لگا کر دلاسہ دینے کی تصویر وائرل

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احمدآباد(این این آئی) ورلڈکپ فائنل میں آسٹریلیا نے ٹورنامنٹ کی ناقابل شکست اور میزبان ٹیم بھارت کو جب 6 وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا تو بھارتی ٹیم کے ساتھ ساتھ اسٹیڈیم میں بیٹھی اہم شخصیات بھی افسردہ دکھائی دیں۔اپنی ہی سرزمین پر شکست کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کے جذباتی ہونے کے کئی مناظر سامنے آئے ، کہیں بھارتی کپتان روہت شرما آنسو بھری آنکھیں لیے گراؤنڈ سے ڈریسنگ روم جاتے نظر آئے تو وہیں کئی بھارتی کھلاڑیوں کو بھی گراؤنڈ میں روتے دیکھا گیا۔

میچ ہارنے کے بعد ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ویرات کے ساتھ انوشکا بھی خاصی افسردہ نظر آرہی ہیں۔دوسری جانب سوشل میڈیا پر میچ کے آخری اوورز کے دوران کی بھی ایک ویڈیو تیزی سے شیئر کی جارہی ہے، اس ویڈیو میں انوشکا اور اتھیا شیٹھی کو شکست سے قبل ہی افسردہ حالت میں دیکھا گیا۔ ویڈیو میں انوشکا کو آنکھوں پر ہاتھ رکھے میچ ختم ہونے سے قبل افسردہ دیکھا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…