بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

کیا بھارت کو ورلڈ کپ فائنل میں ’پچ‘ کی وجہ سے شکست ہوئی؟

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈکپ کے فائنل میچ میں بھارتی بیٹنگ کی بری طرح ناکامی کے بعد پچ کے حوالے سے خدشات بڑھ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنی زبردست بیٹنگ کی وجہ سے مشہور بھارتی ٹیم جو ورلڈ کپ کے سارے میچز میں ہی مخالف ٹیمز کو بڑے ہدف دیتی نظر آئی تاہم ایونٹ کے فائنل میچ میں آسٹریلیا کے خلاف 50 اوورز میں صرف 240 رنز کا ہی ہدف دے سکی جسے دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے کینگروز نے آرام سے حاصل کر کے چھٹی بار ورلڈ کپ جیت لیا۔

آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے ورلڈ کپ کے اس فائنل میچ میں یوں آسٹریلیا کے خلاف بھارتی ٹیم کی شکست کا ذمے دار بھارت کی پچ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کو ٹھہرایا۔انہوں نے کہا کہ آج کے میچ میں برصغیر کی کنڈیشنز تھیں، وکٹ کا انتخاب شاید بھارت کو مہنگا پڑا۔یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) پر نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ کی پِچ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی اجازت کے بغیر تبدیل کرنے کا الزام لگایا گیا تھا اس حوالے سے آئی سی سی نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ورلڈ کپ میں پچ کی تبدیلی پہلے بھی کئی بار ہو چکی ہے، سیمی فائنل سے قبل پچ کی تبدیلی گرائونڈ کیوریٹر اور میزبان ملک کی سفارش پر کی گئی تھی اور یہ بات آئی سی سی کے پچ کنسلٹنٹ کے علم میں تھی۔

واضح رہے کہ بھارت تمام ترحربوں اور سازشوں کے باوجود پاش پاش ہو گیا اور آسڑیلیا پھر کرکٹ کا بادشاہ بن گیا، پلیئر آف دی میچ ٹریوس ہیڈ نے فائنل میں سنچری بنا کر مضبوط بھارتی بولنگ کا جلوس نکال دیا۔شاندار بولنگ اور ٹریوس ہیڈ کی میچ وننگ سنچری کی بدولت آسٹریلیا میزبان بھارت کو اسی کی سر زمین پر 6 وکٹ سے شرم ناک شکست دے کر ریکارڈ چھٹی بار ورلڈ کپ کرکٹ کا عالمی چیمپئن بن گیا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…