جمعہ‬‮ ، 27 دسمبر‬‮ 2024 

پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر تحفظات ہیں، میں فیصلے میں شامل نہیں ، مصباح الحق

datetime 3  اکتوبر‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ کی ٹیکنیکل کمیٹی کے سربراہ اور سابق کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ پر ان کے بھی تحفظات ہیں، البتہ وہ اس فیصلے میں شامل نہیں ہیں۔مصباح الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں غلطی کی گنجائش نہیں ہے، ہر میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنی ہوگی، فخر زمان کا آئوٹ آف فارم ہونا پریشانی کی بات ہے۔انہوں نے پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل کنٹریکٹ پر میرے بھی کچھ تحفظات ہیں، اس میں میرا ان پٹ نہیں، اہم ممبران کو سینٹرل کنٹریکٹ کی ٹاپ کیٹیگری میں ہونا چاہیے، یہ سلیکشن کمیٹی اور مینجمنٹ کا فیصلہ ہے۔

گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ بورڈ نے مینز کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ پیش کیا گیا، معاہدے میں آئی سی سی ریونیو کا حصہ بھی شامل ہے جبکہ ریڈ بال اور وائٹ بال کے کنٹریکٹس کو اکٹھا کر دیا گیا ہے، اس کا فیصلہ کنٹریکٹ کمیٹی کی تجویز پر کیا گیا۔پی سی بی کے مطابق نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گا۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…