میں ریٹائرمنٹ کیوں دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں، حسن علی

18  ستمبر‬‮  2023

لاہور (این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا ہے کہ میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں۔فاسٹ بولر نسیم شاہ کے انجرڈ ہونے کے بعد اگلے ماہ ہونے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے لیے حسن علی کا نام متبادل کے طور پر زیر غور ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر ایک صارف نے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ حسن علی کی جگہ ورلڈ کپ میں ارشد اقبال کو ترجیح دینی چاہیے۔

صارف نے پاکستان کے فاسٹ بولر ارشد اقبال کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ دیکھو اس کو اضافی باؤنس ملتا ہے، وہ بیٹرز کے لیے مشکلات پیدا کرتا ہے اور بہت کم خراب گیند کراتا ہے۔صارف نے حسن علی کو ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ آپ تو آتے ہی ہو بیٹر کو سیٹ کرنے کے لیے، مہربانی کر کے آپ وائٹ بال کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیں، ہمیں ایک اور ورلڈ کپ میں شرمندہ نہیں ہونا۔فاسٹ بولر حسن علی نے اس صارف کے پیغام پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ارشد ایک اچھا بولر ہے۔حسن علی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ لیکن میں کیوں ریٹائرمنٹ دوں، میں تو 29 سال کا لڑکا ہوں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…