کرکٹر احمد شہزاد کو اپنی والدہ کے ساتھ حج کرنے کا موقع مل گیا

24  جون‬‮  2023

لاہور (این این آئی)پاکستان کے اوپنر بیٹر احمد شہزاد نے مدینہ منورہ سے والدہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں۔پاکستانی 31 سالہ کرکٹر احمد شہزاد اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر والدہ کے ہمراہ تصویریں شیئر کی ہیں اور ساتھ میں ایک نوٹ بھی لکھا ہے۔کرکٹر نے اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ یہ سب بہت غیر حقیقی ہے۔

انہوں نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے لکھا کہ الحمدللّٰہ! میرے اور میری ماں کے خواب کو پورا کرنے کے لیے، مجھے کافی قابل بنانے کے لیے، تمام تعریفیں اس کی ہیں! مجھے آخر کار حج کرنے کا موقع ملا ہے اور وہ بھی اپنی والدہ کے ساتھ۔کرکٹر احمد شہزاد نے اپنے ٹوئٹ کے آخر میں لکھا کہ ہر کوئی جس نے پیغامات بھیجے، آپ سب ہماری دعاؤں میں شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سال پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فخر زمان، افتخار احمد، فہیم اشرف اور احمد شہزاد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…