ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ایشیا کپ 2023، سری لنکا دوڑ میں شامل، ٹورنامنٹ یکم تا 15ستمبر تک ہونے کا امکان

datetime 18  مئی‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ 2023ء ٹورنامنٹ یکم سے 15 ستمبر تک ہونے کا امکان ہے۔ایشیا کپ 2023ء کا باقاعدہ میزبان پاکستان ہے البتہ بھارت کے پاکستان میں کھیلنے سے انکار اور ہائبرڈ ماڈل مسترد ہونے کے بعد اس ٹورنامنٹ کے میزبان کے لئے سری لنکا مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آگیا ہے، جسے بھارتی کرکٹ بورڈ کا مکمل تعاون حاصل دکھائی دیتا ہے۔

اس تناظر میں بھارتی کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ یو اے ای کی وہ اس لئے مخالفت کر رہے ہیں کہ وہاں کا سخت موسم کھلاڑیوں کی فٹنس پر اثر انداز ہوسکتا ہے، جو اس سال کے آخر میں بھارت میں منعقدہ ورلڈ کپ سے قبل نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ سری لنکا کے بارش سے متاثرہ موسم کے پیش نظر اور گیٹ منی کو جواز بنا کر دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کی حمایت کرتا دکھائی دیتا ہے۔اطلاعات کے مطابق ایشیا کپ کے مقابلے یکم سے15 ستمبر تک ہونے کی توقع ہے۔ 13مقابلوں کے ٹورنامنٹ میں پاکستان ، بھارت اور نیپال کو ایک گروپ میں رکھا گیا ہے، جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان دوسرے گروپ میں ہونگے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ اور عمان کرکٹ کے پنکج خلجی کے درمیان گفتگو کے بعد اس سلسلے میں اہم اعلان متوقع ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…