لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سینے میں انفیکشن اور تیز بخار کے سبب ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ، بدھ کو لاہور میں کھیلے جانے والے میچ سے باہرہوگئے ۔ذرائع کے مطابق نسیم شاہ کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کرائے گئے ہیں اور وہ اب قدرے بہتر محسوس کررہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا ڈینگی ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ طبیعت کی ناسازی کی سبب نسیم شاہ انگلینڈ کے خلاف پانچویں میچ سے باہر ہوگئے دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر تاحال ان کی طبیعت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔