آل رائونڈر کے بطور کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں، شاداب

20  ستمبر‬‮  2022

کراچی (این این آئی)پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انگلینڈ کیخلاف سیریز میں ورلڈ کپ کی تیاریوں کا اچھا موقع مل جائیگا، بطور آل راونڈر کسی بھی پوزیشن پر کھیلنے کو تیار ہوں۔ایک انٹرویومیں شاداب خان نے کہا کہ وہ خود کو پاور پلے اور ڈیتھ اوورز میں بھی بولنگ کیلئے تیار کر رہے ہیں تاکہ ورلڈ کپ میں کردار ادا کرسکیں۔

شاداب نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز میں اپنی بولنگ کو مزید بہتر کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آسٹریلیا میں اس سے مستفید ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سے سیریز میں صحتمند مقابلہ ہوگا، پی ایس ایل کھیل کر انگلینڈ کے پلیئرز کو یہاں کا کافی اندازہ ہوگیا ہے۔انٹرویو کے دوران ایک سوال کے جواب میں شاداب خان نے کہا کہ ہمیں ہر چیز میں بہتری کرنی چاہیے، فیلڈنگ اور بولنگ اچھی جارہی ہے تاہم مزید بہتر کرسکتے ہیں، بیٹنگ میں مجھے لگتا ہے تھوڑی زیادہ بہتری لانا ہوگی آسٹریلیا میں ہائی اسکورنگ میچز ہوسکتے ہیں، گرائونڈز کے حساب سے بھی ہمیں پریکٹس کرنا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ بال کے ساتھ ساتھ بیٹ تھام کر بھی ٹیم کیلئے اپنا کردار ادا کرسکتا ہوں۔جو ہمارا کامبی نیشن ہے اس میں میرا اور نواز کا بہت اہم رول ہے، جس طرح ایشیا کپ میں بھی آپ نے دیکھا کہ ہمیں کسی بھی ٹائم پر بھیجا جاسکتا تھا، اس چیز کیلئے ہمیشہ تیار رہتے ہیں کیوں کہ بطور آل راونڈر آپ کو ہمیشہ تیار رہنا چاہئے۔شاداب خان نے کہا کہ اوپر کے نمبر پر اچھی پرفارمنس ہوئی ہے تاہم جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں بیٹنگ کروں گا، امید کرتا ہوں کہ ایسی صورتحال نہ ہو کہ اوپر بیٹنگ کی ضرورت پڑے لیکن اگر ضرورت پڑی تو انشا اللہ اچھا کھیلوں گا۔انہوںنے کہاکہ انگلینڈ کی ٹیم کا کوئی ایک خاص بیٹر نہیں جو ہدف پر ہو اور جہاں ٹیم کو ضرورت ہوگی وہاں ٹیم کے کام آنے کی کوشش کروں گا۔ انفرادی طور پر کوشش ہوگی کہ خود کو بطور آل رانڈر مزید بہتر بنایا جائے۔

انٹرویو میں جب شاداب خان سے پوچھا گیا کہ کس طرح کی ویریئشن پر کام کررہے ہیں تو انہوںنے کہاکہ میں نے ابھی ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں کھیلا تھا تو مجھے کچھ اسٹرگل کرنا پڑا تھا، پاور پلے میں نیا بال کرایا جس میں مشکل ہوئی تاہم وہ اچھا تجربہ رہا کیوں کہ کہیں بھی ٹیم کو ضرورت پڑ سکتی ہے،

پاور پلے میں بھی ڈیتھ اوور میں بھی، کوشش کررہا ہوں کہ خود کو اس طرح تیار کرسکوں کہ پاور پلے میں بھی بولنگ کرسکوں، ڈیتھ میں بھی کرسکوں، تاکہ کسی بھی وقت ٹیم کے کام آسکوں۔شاداب خان نے کہا کہ انگلینڈ کے پلیئرز کا اندازہ ہے کیوں کہ ایک دوسرے کیخلاف کافی کرکٹ کھیلی ہے انگلینڈ کے پلیئرز بھی

پی ایس ایل کھیلے ہیں، ان کو بھی ہمارے بارے میں اندازہ ہے، ہمیں بھی ان کے بارے میں اندازہ ہے جس کی وجہ سے سات میچز کی اس سیریز میں کافی صحتمد مقابلہ ہوگا۔قومی ٹیم کے آل رانڈر نے کہا کہ دنیا بھر میں ہونیوالی فرنچائز کرکٹ کرکٹرز کی ڈیولپمنٹ میں اہم کردار ادا کررہی ہیں، یہ لیگز نوجوان کرکٹرز کیلئے کافی مددگار ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…