جمعرات‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2025 

ننھے بیٹر کی محمد یوسف سے ملاقات ، سابق کپتان نے پیٹس دیں

datetime 10  اگست‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)سوشل میڈیا پر وائرل ننھے بیٹر کی بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف سے ملاقات ہوگئی۔گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ایک بچے کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے

مداحوں سے اس کا نمبر مانگا تھا۔محمد یوسف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اس بچے کو کوئی جانتا ہے؟ اگر کسی کے پاس اس کا کانٹیکٹ نمبر یا ڈیٹیل ہو تو ضرور بھیجیں تاہم کم عمر بیٹر نے سابق کپتان اور لیجنڈ محمد یوسف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ نیٹ پر بیٹنگ کی اس دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے اسے ٹپس بھی دیں۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ چھوٹی سی عمرمیں بیٹ اسپیڈ اور ہینڈ، آئی کارڈینیشن اچھی تھی، ہم نے اپنے بچوں کو وہ چیزیں سکھانی ہیں کہ آگے چل کر وہ ہر فارمیٹ کھیل سکے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے یہی آگے چل کر ملک کا نام روشن کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…