بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے آخری میچ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات

datetime 12  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)ملتان میں جاری پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے آخری میچ کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کھلاڑیوں اور میچ آفیشلز کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی گئی اور تیسرے ون ڈے کیلئے 7 ہزار سے زائد اہلکار و افسران کھلاڑیوں اور شائقین کرکٹ کی

سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیئے ۔ترجمان پنجاب پولیس کا بتانا تھا کہ شائقین کرکٹ کی رہنمائی اور شہر میں ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے ٹریفک پولیس کے 1100 وارڈنز ڈیوٹی سرانجام دیئے ۔پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے تین کنٹرول رومز اور 350 سی سی ٹی وی کیمروں سے حساس مقامات کی مانیٹرنگ کی جارتی رہی ۔ترجمان پنجاب پولیس راؤ سردار علی نے کہا کہ ملتان پولیس شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم تک پہنچنے میں ہر ممکن معاونت فراہم کر تی رہی ،خواتین اور بچوں کی سہولت کے لیے شٹل سروس کا انتظام کیا گیا ۔ علاوہ ازیں معذور شہریوں کو اسٹیڈیم کے اندر لے جانے میں پولیس اہلکار مدد کر رہے تھے ۔آئی جی پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیموں، میچ آفیشلز اور شائقین کرکٹ کی سکیورٹی کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا گیا، شدید گرمی اور سخت موسم میں ڈیوٹی سر انجام دینے والے پولیس اور ٹریفک اہلکار کا جذبہ قابل ستائش ہے۔آئی جی پنجاب کی ہدایت پرہوٹل، اسٹیڈیم اور روٹس کے گردو نواح میں ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ کے پلان پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا گیا۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…