بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر کرکٹر نہ ہوتا تو فیملی بزنس سنبھالتا، کامران اکمل

datetime 7  جون‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی کرکٹر کامران اکمل نے کہاہے کہ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو فیملی بزنس سنبھالتا، ہمارا لوہے کا کام تھا، وہی کام کررہے ہوتے،ایشیاکپ کے اہم میچ میں میری اپیل پر گوتم سخت غصے میں آگیا،ایشانت شرما کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا۔

ا یک پروگرام میں میزبان نے طنز کیا کہ آپ کے بارے میں مشہور ہے کہ آپ کو 2 بھارتی کرکٹرز سے کافی محبت ہے؟، یہ بات کتابوں میں آئی ہے کہ آپ گوتم گمبھیر اور ایشانت شرما کیلئے گنگناتے بھی ہیں اور آپ کو ان سے پیار بھی ہے، تو اس کی کیا وجہ ہے؟جواب میں کرکٹر نے واقعہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ایشیا کپ کے دوران گوتم کے ساتھ تھوڑی غلط فہمی ہوگئی تھی۔کامران اکمل نے بتایا کہ میچ کے دوران گوتم کریز پر جمع ہوا تھا، میں نے ایک گیند پر پیچھے کیچ پکڑ لیا، مجھے لگا وہ آؤٹ ہے تاہم امپائر نے ناٹ آؤٹ دیا۔کرکٹر نے بتایا کہ میری اپیل پر گوتم سخت غصے میں آگیا۔انہوں نے کہا کہ ایشانت شرما کے ساتھ بھی ایسا ہی کچھ ہوا تھا، اس نے پہلے مجھے گالی دی تھی جس کے بعد میں نے بھی اسے گالی دی۔کامران اکمل نے سوال کے جواب میں کہا کہ اگر کرکٹر نہ ہوتا تو فیملی بزنس سنبھالتا، ہمارا لوہے کا کام تھا، وہی کام کررہے ہوتے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…