پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا

datetime 31  مئی‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے سابق کپتان مہندرا سنگھ دھونی سمیت 8 افراد کے خلاف 30 لاکھ کا چیک باؤنس ہونے کے باعث بہار کے

بیگوسرائے سی جے ایم کورٹ میں مقدمہ درج کیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈی ایس انٹرپرائزز کے مالک نیرج کمار نرالا نے بیگو سرائے کورٹ آف جسٹس رومپا کماری کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں نیو گلوبل پروڈکشن انڈیا لمیٹڈ نئی دہلی، کمپنی کے چیئرمین مہندر سنگھ دھونی ایف آئی آر میں 8 افراد کو نامزد کیا۔جن میں سی ای او راجیش آریہ، ڈائریکٹر (اکاؤنٹ ایڈمنسٹریشن) مہندر سنگھ۔، مارکیٹنگ ہیڈ ارپت دوبے، اے ڈی عمران بن ظفر، مارکیٹنگ منیجر وندنا آنند اور مارکیٹنگ اسٹیٹ ہیڈ بہار اجے کمار شامل ہیں جبکہ ملزمان کے خلاف عدالت میں دھوکا دہی کی دفعہ 138 کے تحت شکایت درج کروائی گئی ہے جس میں الزام ثابت ہونے کی صورت میں 2 سال قید یا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔سابق بھارتی کپتان اس پراڈکٹ کی تشہیر کرتے ہیں اور کمپنی کے چیئرمین بھی ہیں۔نیرج کمار نیرالا نے الزام لگایا کہ ہماری کمپنی کو 36 لاکھ 86 ہزار روپے دئیے گئے تھے تاہم متعدد بار عدم تعاون پر اور قانونی نوٹس کا جواب نہ دینے پر کمپنی کی جانب سے مقدمہ درج کروایا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…