پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بابر اور فخر زمان عمرے کیلئے سعودیہ پہنچ گئے، مسجد نبوی ؐسے تصاویر وائرل

datetime 24  اپریل‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور بیٹر فخر زمان عمرے کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔یوٹیوبر نادر علی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ؐ میں لی گئی تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔شیئر کی گئی تصاویر میں یوٹیوبر کو بابر اعظم اور فخر زمان کے ہمراہ مسجد نبوی ؐ کے صحن میں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔تصاویر میں بابر اعظم اور فخر زمان کو قمیض شلوار پہنے سر پر ٹوپی لیے دیکھا جا سکتا ہے۔دوسری جانب فخر زمان نے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو سعودیہ پہنچنے کی اطلاع دی۔شیئر کی گئی تصویر میں فخر زمان کو مسجد نبوی ؐ میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جس کے کیپشن میں قومی کرکٹر نے درج کیا ’پھر کرم ہوگیا میں مدینے چلا‘۔یاد رہے کہ سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے بھی اہل خانہ کے ہمراہ حال ہی میں عمرے کی سعادت حاصل کیجبکہ شوبز کی کئی شخصیات بھی عمرے کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئی ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…