پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

بڑے نام نہ ہونے کے باوجود آسٹریلیا کو ہلکا نہیں لے سکتے، فخر زمان

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان نے آسٹریلیا کے خلاف تمام وائٹ بال سیریز جیتنے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑے نام نہ ہونے کے باوجود آسٹریلیا کو ہلکا نہیں لے سکتے۔ آن لائن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھی فارم ہے

اور رنز ہو رہے ہیں جس کی خوشی ہے، اس سیریز میں ہم پورے پوائنٹ لینے کی کوشش کریں گے تاکہ رینکنگ بہتر ہو۔انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی ٹیم میں بڑے ناموں کے نہ ہونے سے پاکستان کو فائدہ ضرور ہو سکتا ہے، آسٹریلیا کے بڑے نام کھیلتے تو اچھا ہوتا، نہ ہونے سے فرق پڑتا ہے تاہم بڑے کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں بھی آسٹریلین ٹیم کو ہلکا نہیں لیں گے اور ریلیکس نہیں ہوں گے ، مجھے امید ہے کہ وائٹ بال سیریز کے تمام میچز ہم جیتیں گے۔فخر زمان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ کا ہمیں ایڈوانٹیج ضرور ہے لیکن آسٹریلیا کا کمبی نیشن اچھا ہے ، مہمان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے اور ان کے نئے کھلاڑی بھی لیگز کھیلتے ہیں۔پچز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیریز کے لیے جو پچز تیار کی گئی ہیں وہ بہت اچھی ہیں، لاہور میں پچز پر رنز اچھے بنتے ہیں اور 300 رنز کا ٹارگٹ بہت اچھا ہوگا۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…