پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کے پاس اچھے بولرز ہمارے لیے چیلنج ہیں، ایرون فنچ

datetime 28  مارچ‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آسٹریلیا کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کپتان ایرون فنچ نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ کھیل رہا ہوں جسے لے کر بہت پرجوش ہوں،شاہین آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہے،ہمارے کم تجربہ کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ پرفارم کریں۔پہلے ٹریننگ سیشن کے اختتام پر آن لائن پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ٹریننگ سیشن اچھا رہا ،

ہم ہوٹل سے نکلے تو سب پرجوش تھے، اب تک سب اچھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان پچز پر اچھا اسکور نظر آ رہا ہے، پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے پچز بہت اچھی ہو تی ہیں، لگ رہا ہے کہ اوس کا عمل دخل زیادہ ہو گا، میرا اندازہ ہے کہ سیریز اچھی ہو گی، اس وقت ہم آئندہ ورلڈکپ کے لیے کمبی نیشن بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔کینگروز کپتان نے کہا کہ ٹیم کو بنانے کے لیے تجربہ کر رہے ہیں ، ہمیں پلیئرز کا اندازہ ہوگا۔ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے فنچ نے کہاکہ پیٹ کمنز نے رسک لیا تھا اور آخری ٹیسٹ میں شاندار ڈیکلریشن کی اور توازن کو برقرار رکھنے کی کوشش کی، آخری سیشن میں تینوں نتیجے نظر آرہے ہیں۔فنچ نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا نے اب تک سیریز میں شاندار کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان ٹیم میں ورلڈکپ کلاس کھلاڑی ہیں ، بابر اعظم جیسا بیٹر ٹیم کو لیڈ کر رہا ہے اور پھر بولنگ میں پاکستان کے پاس شاہین آفریدی ہیں، وہ ورلڈ کلاس بولر ہے ، نئے بال سے سوئنگ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حارث روف بھی ٹیم میں ہیں، ان کا بگ بیش لیگ میں سامنا کیا ہے، حسن علی ٹیم میں شامل ہیں، کئی نوجوان فاسٹ بولرز بھی ہیں، پاکستان کے بولرز اچھے ہیں یہ ایک چیلنج ہے۔ایرون فنچ نے کہا کہ ہم ایک وقفے کے بعد ون ڈے کرکٹ کھیل رہے ہیں، ہمارے کم تجربہ کھلاڑیوں کے پاس اچھا موقع ہے کہ وہ پرفارم کریں اور ٹیم میں جگہ بنائیں، نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ایلیکس کیری ، ٹریوس ہیڈ اور میکڈر مٹ جیسے کھلاڑی بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ مچل مارش فٹنس مسائل سے دو چار ہوئے ہیں، ان کا اسکین کرایا گیا ہے، اسکین کے بعد دیکھیں گے کہ وہ سیریز کے لیے دستیاب ہیں یا نہیں۔فنچ نے کہا کہ ہمارا اس وقت ٹارگٹ یہی ہے کہ ہم نے سیریز جیتنا ہے، چاہے ہمارے کھلاڑی ناتجربہ کار ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…