اسلام آباد (این این آئی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بطور کپتان ٹیسٹ کرکٹ میں اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔آسٹریلیا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں بابر اعظم آسٹریلوی بولرز کے سامنے چٹان کی طرح ڈٹ کر کھڑرہے ،بابر اعظم یونس خان کے بعد پاکستان کی جانب سے چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ اسکور کرنے والے کھلاڑی بھی
بن گئے ہیں۔یونس خان نے 2007 میں بھارت کے خلاف کلکتہ میں کھیلتے ہوئے 107 رنز کی اننگز کھیلی تھی،اس کے علاوہ بابر اعظم ٹیسٹ کرکٹ میں چوتھی اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کپتان بھی بن گئے ہیں،بابر اعظم سے قبل انگلینڈ کے مائیکل ایتھرٹن نے جنوبی افریقا کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی ،بابر اعظم 188 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔